6 اکتوبر 2012 - 20:30

فلسطین کی تحریک اسلامی حماس نے مسجدالاقصی میں نمازیوں اور زائرین پر حملوں کی بابت صہیونی ریاست کو سخت متنبّہ کیا-

ابنا: دمشق .... حماس نے مسجدالاقصی میں نمازیوں اور زائرین پر حملوں اور انکی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ مسجدالاقصی کے دفاع کےلئے مزاحمت جاری رکھیں –
حماس نے اسی طرح بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجدالاقصی کے بارے میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے صہیونی ریاست کے مدّمقابل مسجدالاقصی کی حمایت کریں –
واضح رہے کہ کل جمعہ کو صہیونی فوجیوں نے مسجدالاقصی میں نمازیوں پر حملہ کرکے ان پر لاٹھی چارج اور آنسوگیس کا استعمال کیا جسکے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے –

.....

/169